عمران خان جہانگیر ترین کے لیے ڈٹ گئے, کس شخص کی کتنی اہمیت ہے اس کا فیصلہ خود کروں گا، عمران
اسلام آباد میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس سے تمام پارٹیاں خوفزدہ ہیں۔ پارٹی اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کو دس سال پہلے پارٹی میں آنے کی دعوت دی تھی ،جہانگیر ترین نے دھرنے کے دوران زندگی موت کے درمیان رہ کر پارٹی کےلئے کام کیا لہذا کسی بھی شخص کی جہانگیر ترین سے متعلق تنقید بلاجواز ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کے مسئلے پارٹی کے اندر ہی حل ہونے چاہیئے۔ خواجہ آصف اور چوہدری نثار کے بھی آپس میں بہت اختلافات ہیں، لیکن وہ کبھی میڈیا پر نہیں آئے۔ دوسری جانب اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا کہ انکے خلاف جاری مہم اب دم توڑ جائے گی،،، چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی میں قبضہ مافیا کے خلاف برہمی کا اظہارکیا اور وہ پارٹی نظریے کے محافظ ہیں۔
دوسری جانب جسٹس وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی تقریر سے مطمیئن نہیں ، اگر پارٹی میں شفاف انتخابات ہوجائیں تو قبضہ مافیا کا خود ہی خاتمہ ہوجائے گا۔ حامد خان نے کہا کہ عمران خان کی بات پر وہ فوری ردعمل نہیں دینا چاہتے، معاملات ابھی بھی جوں کے توں ہی ہیں۔