سوات: جرگے کے حکم پر 14 سالہ لڑکی سوارہ میں دیدی گئی، پولیس نے باپ کی دوسری شادی رکوا دی، 7 گرفتار
سوات (اے پی پی) سوات کے علاقے مدین میں مقامی جرگہ نے 14سالہ لڑکی کو سوارہ میں دیدیا، 14 سالہ ذبیحہ کا دو روز قبل عجب خان سے نکاح کرا کر رخصت کیا گیا، پولیس نے متاثرہ بچی کے باپ کی شادی کی کوشش ناکام بنا کر 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔