لاہور سمیت کئی شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری، شہریوں کو شدید مشکلات
لاہور+ حافظ آباد (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت ) لاہور سمیت کئی شہروں میں لوڈ شیڈنگ جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں واپڈا کی طرف 12، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس سے شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز علی الصبح گرڈ سٹیشن حافظ آباد پر کلیانوالہ فیڈر کی کیبل اچانک جل گئی جس کی وجہ سے کلیانوالہ فیڈر کی بجلی مسلسل 10گھنٹے تک بند رہی۔ بعد ازاں واپڈا کے عملہ نے متبادل تاریں ڈال کر بجلی کو بحال کیا۔