پروفیسر زاہد منیر عامرکو بین الاقوامی کانفرنس میں ایوارڈ ملنے پر مبارکباد
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرکو ایشائی ممالک میں اقتصادی تعاون کے معاہدے ’ایکو‘ اور ایران میں فائن آرٹس کے اعلیٰ سرکاری ادارے ’حوزہٗ ہنری‘ کی جانب سے تہران اور اصفہان میں منعقدہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس میں پیش کئے گئے مقالے کو بہترین مقالہ قرار دیتے ہوئے کیش ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ڈاکٹر زاہد منیر عامر کو مبارک با دپیش کی ہے۔