بارش کے دوران ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کا دورہ‘ زونل آفیسر معطل

لاہور (خبر نگار) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید نے شہر بھر میں صفائی انتظامات اور صورتحال کے جائزہ کیلئے گڑھی شاہو، لکشمی چوک، بھاٹی چوک، چوبرجی چوک، سمن آباد، گلشن راوی اور فیروز پور روڈ چوکنگ پوائنٹس سمیت متعدد علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور راوی ٹائون کی زون2 میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ذمہ دار زونل آفیسر زبیر فاروقی کو سخت سرزنش کرتے ہوئے معطل کر دیا۔ انہوں نے دیگر افسران کو متعلقہ علاقوں میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔