ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کرنے پر رانا لیاقت علی کو ای ڈی او کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا، اساتذہ کی مذمت
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی ایڈیشل جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کو اپنے سکول گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ لاہور میں 16 جون کو اساتذہ کو درپیش مسائل پر پنجاب ٹیچرز یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کروانے کی پاداش میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لاہور کی ڈسپوزل پر بھیج دیا گیا اس سے قبل مرکزی راہنما پنجاب ٹیچرز یونین محمد ظفر سندھو کو ٹرانسفر اور مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی کو اساتذہ پنجاب کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے پرملازمت سے جبری ریٹائرڈ کر دیا گیا تھا۔ اساتذہ نے اقدام کی مذمت کی ہے۔