حکومتی مثبت پالیسیوں سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوئی: راؤ شہاب الدین
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کی معیشت تباہ ہو چکی تھی میاں محمد نواز شریف، شہباز شریف اور حکومتی ٹیم کی بہتر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت کو سہارا ملا پنجاب حکومت نے ملک میں توانائی کی کمی دور کرنے کے لئے کول اور سولر پر تیزی سے عمل پیرا ہے ۔