سٹریٹ لائٹ نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور راوی کے پلوں پر نصب سٹریٹ لائٹس غائب ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے رات کے وقت سڑکیں تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حکام کی عدم توجہ کے باعث مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔