مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے: اشرف رسول
فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں سے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے حکومت نے ملک بھر میں تعمیر و ترقی کے لئے آغاز کر رکھا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت کامیابی کے ساتھ ملکی مسائل حل کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی آفس میں مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما مشتاق احمد رفیق رسول اور دیگر ارکان موجود تھے۔ پیر اشرف رسول نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بہت جلد ملک کو گمبیر مسائل کی دلدل سے نکال دے گی۔