نواں کوٹ: بھارتی شہری خاتون ہلاک
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں بھارتی شہریت رکھنے والی خاتون ہلاک ہو گئی خاتون دل کے عارضے میں مبتلا تھی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کےلئے لاش کو پوسٹمارٹم کےلئے بھیجوا یا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں شاہ فرید کالونی کی رہائشی مشتاق کی 55 سالہ بیوی بیمار تھی اور پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال میں زیر علاج تھی خاتون گذشتہ روز ہارٹ اٹیک کے باعث دم توڑ گئی۔