کرنٹ لگنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 جھلس کر زخمی
لاہور+ مانگا منڈی (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ساندہ کے علاقہ کیبل کی تار ٹھیک کرنے دوران کرنٹ لگنے سے2افراد جھلس گئے دونوں کو مےوءہسپتال پہنچا دےا گیا تھانہ ساندہ کے علاقہ بند روڈ کے قریب جاوےد اور سلیم کےبل کی تارےں ٹھےک کررہے تھے کہ اچانک دونوں کرنٹ لگنے سے جھلس گئے شور کی آواز سن کر مقامی لوگ اکھٹے ہوگئے اور امدادی ٹےم کو اطلاع دی گئیٍ جس پر امدادی ٹےم نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو ہسپتال پہنچا دےا ۔مانگا منڈی میں کرنٹ لگنے سے شدید زخمی 8بچوں کے باپ نے ہسپتال میںڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جان دے دی۔محلہ رسول پارک کے رہائشی خادم حسین مقامی عالم مفتی ظہور احمد جلالی کے زیر تعمیر مدرسہ کی عمارت کا لینٹر ڈال رہا تھا کہ اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن کی تاروں سے چھو کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری سول ہسپتال لے جایا گیا مگر وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا ۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال کے شیشے توڑ دیے۔متعلقہ انچارج ڈاکٹر جاوید اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ فوتیدگی کے باعث وہ چھٹی پر ہے ۔ مدرسہ کے مالک مفتی ظہور احمد جلالی نے الزام لگایا کہ ہائی ٹینشن کی تاروں کو ہٹانے کے لئے واپڈا کو باقاعدہ طور پر 23ہزار روپے ادا کیے ہوئے ہیں مگر واپڈا اہلکاروں نے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی تاروں کو نہیں ہٹایا جس وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ۔ جبکہ متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ رانا قیصر کے مطابق آئندہ چند روز میں تاریں ہٹا دیں گے۔