سبزہ زار : چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی
لاہور(سٹاف رپورٹر) سبزہ زار کے علاقے میں چھت گرنے سے تےن افراد ملبے تلے دبنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے امدادی ٹیم نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک سٹاپ کے قریب مےٹھائی کی دکان کی خستہ چھت اچانک گر گئی۔ چھت گرنے سے دکان کا مالک الیاس اس کا بھائی الطاف اور ملازم فیاض شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔