پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی گرانفروشی پر 53 افراد گرفتار
لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے دوران771مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی پر66 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ68,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،34افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر53افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے19افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔