معروف کامیڈین فرید خان انتقال کرگئے
کراچی (آن لائن+ اے پی پی) ٹیلی ویژن اور سٹیج کے معروف کامیڈین فرید خان طویل علالت کے بعد ہفتہ کو کراچی میں انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرید خان گزشتہ 6 برس سے گلے کے کینسر ‘ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ 1966ء میں ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ 40 سال تک دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔ ان کی وجہ شہرت ٹی وی کے مزاحیہ خاکے ’’ففٹی ففٹی‘‘ تھے۔ مرحوم نے سوگواران میں 4 بچوں اور ایک بیوہ سمیت دوبہوؤں اور 3 پوتوں کو چھوڑا ۔ انہیں کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید فرید خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ناظرین انہیں طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی ہمت اور حوصلہ دے۔