ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے : شاہد آفریدی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر کہا ہے کہ کامیاب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے جیت میں انور علی کے کردار کو سراہا اور سری لنکن عوام اور میزبانی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹارگٹ اچھا ملا تھا، وکٹیں جلد گرنے سے کھلاڑی دباؤ میں آ گئے تھے۔ مجھ پر ذمہ داری تھی اور اپنا کردار ادا کیا۔ انورعلی نے بہتر بلے بازی سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا جس کے بعد میچ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئے تھے۔ عماد وسیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔