قومی ٹیم کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کویت میں پاکستانی خوشی سے جھوم اُٹھے
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی پر کویت کے مختلف علاقوں میں جشن کا سماں‘ پاکستانی شائقین نے عماد آخری چھکا لگانے پر پاکستا ن زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردئیے۔ایسے مناظر دیکھنے کے قابل تھے لوگوں کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو چھلک آئے۔