باکسر عامرخان کا لاہور میں دوسرا دن ‘ داتا دربار حاضری‘نوافل ادا کئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان داتا دربار پہنچ گئے۔لاہور میں قیام کے دوسرے دن بروز ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ باؤٹ لڑنے کے بعد اکثر پاکستان آ کر داتا دربار حاضری اور پاکستان کیلئے دعا کرتے ہیں ، یہاں آ کر ذہنی سکون ملتا ہے۔ فلائیڈ مے ویدرمجھ سے ڈرتا ہے لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتا ، ہم دونوں میں جلد باؤٹ متوقع ہے۔ باکسر عامر خان نے حضرت داتا گنچ بخش کے مزار پر حاضری دیکر نوافل ادا کئے اور لنگر تقسیم کیا جبکہ پوری امت مسلمہ میں اتحاد واتفاق اور پاکستان میں امن سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے سنت نبوی پوری کرتے ہوئے داڑھی شریف رکھ لی ہے۔عامر خان نے بتایا کہ شعیب ملک ان کے بہت اچھے دوست ہیں ان کیلئے دعا کی ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں جبکہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی کامیابی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔پاکستان پرامن ملک ہے اس کے مکین بھی پیار کرنیوالے لوگ ہیں۔