کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنا چاہئے: وسیم اکرم

لاہور(نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سارو گنگولی کا پاکستان بھارت سیریز کے خلاف بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے ۔سری لنکا کے خلاف کامیابی سے قومی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔ سرفراز احمد کو کسی فارمیٹ سے ڈراپ کرنا درست نہیں۔کیمپ میں بنیادی چیزیں نوجوان بولرز کو سکھائونگا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم نے کیمپ کو اہم قرار دیا۔کیمپ کے پہلے روز سولہ میں سے چھ بائولرز نے شرکت کی جنہیں وسیم اکرم نے فاسٹ بائولنگ کی بنیادی چیزوں سے آگاہ کیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق دیگر شہروں کے بائولرز بھی جلد کیمپ کو جوائن کر لیں گے۔