ایس ای سی پی نے کراچی سٹاک ایکسچینج کے قواعد میں ترمیم کر دی
لاہور(کامرس رپورٹر ) سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ایس ای سی پی نے کراچی سٹاک ایکس چینج کے قوائد میں ترمیم کردی ہے۔ ترمیم شدہ قوائد کے تحت بروکروں کے نَیٹ کیپٹل بیلنس (این سی بی)‘ لازمی آڈٹ اور سسٹم آڈٹ کی ذمہ داری صرف ان آڈییٹرز کو سونپی جاسکے گی جو سٹیٹ بینک کے پینل کی کیٹگری اے یا بی سے تعلق رکھتے ہوں۔