مسلم لیگ ن نے تاجروں سے بھی دوستی کا نعرہ لگا کر انہیں دھوکا دیا: محمودالرشید
لاہور ( سپیشل رپورٹر) اپو زیشن لیڈ رپنجا ب اسمبلی میا ںمحمود الرشید نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے تاجر وں کا خو ن نہ نچوڑیں مسلم لیگ (ن) نے پوری قوم کی طرح تاجروں سے بھی دوستی کا نعرہ لگا کر انہیں دھوکا دیا ہے۔ تحریک انصاف ود ہو لڈنگ ٹیکس کو "جگا ٹیکس" سمجھتی ہے اور اُس کے خلاف اسمبلی سمیت ہر فورم پر احتجاج کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاجر برادری کوکامیا ب ہڑتال پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُن سے یکجہتی کا اظہا رکر تے ہیں ،حکمران فوری طور پر تاجروں کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرے اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ واپس لیں۔