اپنی ثقافت کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہئے: بشریٰ انصاری
لاہور ( کلچرل رپورٹر )اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ فیشن کرنا ہر عورت کا حق ہے مگر اپنی ثقافت کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہئے ، آج فیشن انڈسٹری فروغ پا رہی ہے مگر اس میں مشرقی رنگ زیادہ ہونا چاہئے ۔ فیشن کرانا عورت کا حق ہے لیکن اپنی ثقافت کے مطابق ملبوسات پہننے چاہئے ۔ ذاتی طور پر مجھے شلوار قمیضاچھی لگتی ہے اور میں دوسروں کو بھی یہی کہوں گی کہ وہ شلوار قمیض کو فروغ دیں ۔ لوگ مجھے مزاحیہ اداکاری کے باعث زیادہ پسند کرتے ہیں۔