بجوات سیکٹر: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، گولہ باری، رینجرز کا بھرپور جواب
سیالکوٹ (نامہ نگار+ اے این این) بھارتی سکیورٹی فورس نے ہفتہ کی صبح پھر ورکنگ باو¿نڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بجوات سیکٹر پر پنجاب رینجرز اور سول آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پنجاب رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورس نے ورکنگ باو¿نڈری لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے جواب میں پنجاب رینجر ز کے بہادر جوانوں نے بھی دشمن پر بھرپور جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری بند ہو گئی۔ واضح رہے اے این این کے مطابق بھارتی فورسز نے مارٹر گولے بھی فائر کئے۔ رواں برس اب تک بھارت 35سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب بھارت نے الزام لگایا ہے فائرنگ میں پہل پاکستان کی جانب سے کی گئی اور جموں سے ملحقہ اکھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے چپراڑ سیکٹر پر بھی مارٹر گولے فائر کئے۔ فائرنگ صالح پور، سہیل پورہ، جھنگیاں کے دیہات پر کی گئی۔
بھارت/ فائرنگ