محنت کش کا چھ سالہ بچہ شمع کے قریب نالے میں ڈوب کر جاں بحق
لاہور (سٹاف رپورٹر) شادمان کے علاقہ میں محنت کش کا 6 سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ بچے کی ہلاکت پر ماں باپ غم سے نڈھال ہوگئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ پولیس نے کارروائی سے انکار پر نعش ورثا کے حوالے کردی۔ معلوم ہو اہے کہ شمع نالے کے قریب خانہ بدوش نے جھگیاں بنا رکھی ہیں۔ گذشتہ روز جھگی سے نکل کر ننھا رضوان نالے کے قریب گیا اور اچانک اس میں جاگرا۔ رضوان کے لاپتہ ہونے پر اسکے ماں باپ نے ننھے بچے کی تلاش شروع کی لیکن اسکے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کی تو بچے کی نعش نالے میں پڑی ملی۔
بچہ ہلاک