ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کا 3 سال تک آڈٹ نہیں ہوگا: ایف بی آر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ ٹیکس ریٹرنزجمع کرانیوالوں کاتین سال تک آڈٹ نہیں ہوگا اور نہ ہی ان سے آمدن کاذریعہ پوچھا جائے گا۔ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر ممبر شاہد اللہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر میاں ادریس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہے کہ پہلی مرتبہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانیوالوں سے ان کی آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائیگا اورنہ ہی ان کا آڈٹ ہوگا لیکن شرط یہ ہے کہ وہ اگلے سال 25 فی صد زیادہ ٹیکس ادا کریں ا وراس سے اگلے سال مزید 25 فیصد زائد ٹیکس ادا کریں جو new ٹیکس filers ہیں، تین سال تک ان کانام کمپیوٹرمیں نہیں ڈالا جائے گا بشرطیکہ وہ تین سال تک 25 فیصد زیادہ ٹیکس ادا کرتے رہیں۔ سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو شاہد اسد کا کہنا تھا کہ معاشی خود مختاری کے بغیر سیاسی خود مختاری کچھ نہیں ہوتی اور اس کے لئے ٹیکس نیٹ بڑھا کر حکومت کی آمد ن میں اضافہ ضروری ہے۔ بزنس کمیونٹی جومثبت تجاویز دے رہے ہیں، ہم کھلے دل سے اس پرغورکررہے ہیں ، ایف بی آر بڑے بھائی کاکردار ادا کرے گا۔ حکومت نے تاجروں کو کچھ سہولتیں دینے کاوعدہ کیاہے، پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے ان یقین دہانیوں کومان بھی لیاہے تاہم تاجربرادری نے ہڑتال واپس لینے کااعلان نہیں کیا۔