ملا عمر کی وفات ایک حقیقت، افغان طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے : حافظ سعید
لاہور (این این آئی + سپیشل رپورٹر) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے ملا عمر کی وفات ایک حقیقت ہے، افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے اور ان کی بات کو اہمیت دی جانی چاہئے، بھارت کو پاکستان فوبیا ہو چکا ہے، حکومت پاکستان بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ بے نقاب کرے ، بھارت صرف اپنے مسائل کو چھپانے کیلئے ہم پرالزاما ت لگاتا ہے ، بھارت ہر حال میں ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے ، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ممکنہ سیلاب سے پہلے بھارت کو ہر صورت پانی چھوڑنے سے روکا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز القادسیہ میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کے ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ حافظ سعید نے کہا پاکستان کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں جماعۃ الدعوۃ کا ریلیف آپریشن جا ری ہے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے اب تک ان سیلاب زدہ علاقو ں میں 17 ریلیف کیمپس ، 20 موٹر بوٹس، 5528 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، 58700 افراد کو کھانا پہنچایا گیا، 62 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ، 15280 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، 2250 افراد کو راشن دیا گیا ، 25800 گیلن پانی کی سپلائی دی گئی اور وہاں 35 ایمبولینس گاڑیاں ہمہ وقت امداد میں مصروف ہیں۔ بھارت نے دریائوں میں پانی چھوڑ دیا تو بہت بڑا سیلاب آ سکتا ہے۔ بھارت نے گورداس پور واقعہ پر بلاوجہ ہم پر الزام لگا دیا، حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اس سے دوٹوک بات کرے اور اس کا دہشتگردانہ چہرہ پو ری دنیا کے سامنے بے نقاب کرے ۔ پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو چاہئے وہ اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر بھارت کے خلاف آواز اٹھائیں۔ ملا عمر کے معاملے پر انہوں نے کہا ان کی موت ایک حقیقت ہے۔ ان کی موت مسلسل بیماری کے نتیجے میں ہوئی۔ ملا منصور اختر ان کی زندگی میں ہی نائب امیر تھے حکومت پاکستان کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہئے۔ حافظ محمد سعید نے کہا ہے انڈیا نے آئندہ دنوں میں چناب میں پانی چھوڑا تو جنوبی پنجاب ، جھنگ اور چنیوٹ کے علاقے سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئے 35 لاکھ روپے مالیت کا مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔ لاہور کی طرح دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اٹھاون ہزار سے زائد افراد میںپکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا۔ ہزاروں خاندانوں میں ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرئوف، مولانا ابوالہاشم، محمد یحییٰ مجاہد، مولانا ادریس فاروقی، علی عمران شاہین ، حافظ احسان الہیٰ وٹوو دیگر بھی موجود تھے۔ سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے امدادی سامان میں 13 سو خاندانوں کیلئے خشک راشن، ادویات، خیمے، بستر، برتن ، منرل واٹر اور بچوںکے کھلونے شامل ہیں۔ جماعۃ الدعوۃ حسب سابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں متحرک ہے۔ سکردو، چترال، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، سکھر ، سندھ میں فلاح انسانیت فائونڈیشن کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ آج لاہور سے 35 لاکھ روپے کے سیلاب متاثرین کے روانہ کئے گئے امدادی سامان میں13سو خاندانوں کے لئے خشک راشن، ادویات، خیمے، بستر، برتن، منرل واٹر اور بچوں کے کھلونے شامل ہیں۔ ملا عمر مسلسل بیماری کے نتیجے میں وفات پا چکے ہیں۔ نئے امیر کے حوالہ سے اختلافات کی خبروں کی بجائے میڈیا کو اتحاد کی خبروں کو نمایاں کرنا چاہئے۔حکومت طالبان قیادت کو مشورہ میں رکھے اور انکی بات کو اہمیت دے اسی بنیاد پر مذاکرات کے فیصلے ہونے چاہئیں۔ پورا پاکستان دہشت گردی و تخریب کاری کا نشانہ بنا ہوا ہے انڈیا نے خود تسلیم کیا ہے وہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ اب بھی اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جائے۔ گورداسپور میں ابھی حملہ ہوا ہی تھا انڈیا نے پاکستان کا نام لینا شروع کر دیا۔ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ انڈیاکوپانی چھوڑنے سے روکے۔