کشمیری قیادت کی کل جماعتی کانفرنس جلد بلائی جائیگی: راجہ ظفر الحق

اسلام آباد (اے این این) مسلم لیگ (ن )کے چیئرمین اور سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کی بنیاد غازی ملت سردار محمد ابراہیم نے رکھی تھی جس میں ایک ہی آپشن ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے بجائے صرف کشمیریوں نے کرنا ہے، بہت جلد کشمیر کی قیادت کی کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے جس میں کشمیر کے موجودہ نئے حالات کے تناظر میں کشمیر کی پالیسی پر بات ہوگی۔راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سید علی گیلانی سے میرا فون پر رابطہ رہتا ہے۔