بھارت کا فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے فرانس سے جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ ختم کردیا، طیاروں کا بہت زیادہ مہنگا ہونا126 رافیل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک بڑی وجہ ہے، فرانسیسی کمپنی کی طرف سے بھارت کو یہ طیارہ بنانے کی ٹیکنالوجی منتقل کئے جانے میں عدم دلچسپی بھی رافائل طیارے خریدنے کی درخواست واپس لینے کی ایک وجہ بتائی جا رہی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز وزیر دفاع منوہر پارکر نے راجیہ سبھا(ایوان بالا) میں ایک بیان دیتے ہوئے کہاکہ بھارت نے فرانس سے 126 رافیل جنگی طیارے خریدنے کی درخواست واپس لے لی ہے۔