مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 750ہو گئی، لائبیریا سیرالیون نے پروازیں معطل کر دیں
لندن(این این آئی)مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے 750افرادہلاک ہوگئے،مغربی افریقہ کی فضائی کمپنیوں نے لائبیریا اور سیرا لیون سے اپنے پروازیں معطل کر دی ہیں تاکہ اس وائرس کو گنی سے دوسرے ملکوں میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔اس ماہ کے شروع میں انگلینڈ کے صحتِ عامہ کے ادارے نے برطانیہ بھر میں ڈاکٹروں کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایبولا وائرس کی علامات سے ہوشیار رہیں۔
ایبولا وائرس