اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن کا چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کا خیرمقدم
اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن کا چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کا خیرمقدم
لندن (اے پی پی) گلوبل ایجوکیشن کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براﺅن نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب مقرر کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری سرور کی تقرری کا وسیع پپیمانے پر خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور کی سماجی انصاف کے لئے طویل جدوجہد انہیں اپنے کیریئر میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب تقرری سے وہ اپنی خدمات سماجی انصاف کی فراہمی اور صوبہ سے غربت کے خاتمے کے لئے بروئے کار لانے کے قابل ہوں گے۔