لاہور + گوجرانوالہ (لیڈی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان آج ہو گا‘ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ میں ایک بار پھر لڑکیاں بازی لے گئیں۔ دوسری جانب کوئی سرکاری سکول پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ کپس ہائی سکول فار گرلز جوہر ٹاو¿ن کی لاریب فرخ نے 1022 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی، ایل ڈی اے ماڈل گرلز ہائی سکول علامہ اقبال ٹاو¿ن کی ثمن حبیب نے 1021 نمبر لے کر دوسری جبکہ کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی کے تیمور جعفر علی اور ڈویژنل پبلک ہائر سکینڈری سکول فار گرلز ماڈل ٹاو¿ن کی ارفع طاہر نے 1020 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ (طلبہ) میں کریسنٹ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی کے تیمور جعفر علی اور محمد فیضیاب علی چودھری نے بالترتیب 1020 اور 1019 نمبر حاصل کر کے پہلی اور دوسری جبکہ پنجاب سکول ٹاو¿ن شپ کے محمد فرید خالد نے 1018 نمبر لےکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ (طالبات) میں لاریب فرخ نے 1022 نمبر لے کر پہلی، ثمن حبیب نے 1021 نمبر لے کر دوسری، ارفع طاہرنے 1020 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ (طلبہ) میں پاکستان ماڈل ہائی سکول فار بوائز رائے ونڈ روڈ قصور کے عبدالرحمن اور عثمان صادق نے بالترتیب 946 اور 938 نمبر حاصل کر کے پہلی، دوسری پوزیشن جبکہ قصور کے پرائیویٹ طالبعلم محمد سیف نے 931 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومینٹیز گروپ (طالبات) میں پنجاب سکول فار گرلز ٹاو¿ن شپ کی بشریٰ شفیق 980 نمبر لے کر پہلی، فاروقی گرلز ہائی سکول کی فاطمہ اشرف نے 977 نمبر لیکر دوسری اسی سکول کی رابعہ شہزاد اور اے، وی گرلز ہائی سکول اتفاق کالونی ساندہ کی سمیرا ضیا نے 975,975 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گوجرانوالہ بورڈ میں کانونیٹ آف جیسس اینڈ میری گرلز ہائی سکول سیالکوٹ کی طالبہ لبابا مختار نے 1015 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں ٹاپ کیا ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول ٹھرومنڈی سیالکوٹ کے وقار احمد بھٹی اور بیسٹ سکول سسٹم سیٹلائٹ ٹا¶ن گوجرانوالہ کی نبیلہ یونس نے 1013 نمبر لے کر دوسری اور قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ کے حسن بن عزیز فیڈرل سائنس کالج واپڈا ٹا¶ن گوجرانوالہ کی ربیعہ منیر احمد اور اعظم پبلک گرلز ہائی سکول قلعہ دیدار سنگھ کی اقصیٰ محمد علی خان نے مشترکہ طور پر 1012 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔ سائنس گروپ کے طلبا میں وقار احمد بھٹی اول‘ حسن بن عزیز دوم اور قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کے محمد حارث خورشید 1010 نمبر لے کر سوئم رہے۔ سائنس گروپ کی طالبات میں لبابا مختار اول‘ نبیلہ یونس دوئم اور ربیعہ منیر احمد اور اقصیٰ محمد علی خان سوئم رہیں۔ جنرل گروپ کے طلبا میں گلی سکھو ملز والی باغبانپورہ حافظ آباد روڈ گوجرانوالہ کے محمد طاہر نے 949 نمبر لے کر پہلی‘ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 شیش محل روڈ کامونکی کے محمد عثمان نے 934 نمبر لے کر دوسری اور جدید دستگیر بوائز ہائی سکول گوجرانوالہ کے حافظ کامران بشیر نے 927 نمبر لے کر تیسرے پوزیشن حاصل کی۔ جنرل گروپ کی طالبا ت میں موضع پنڈی منان تحصیل شکرگڑھ کی آمنہ ستار نے 989 نمبر لے کر پہلی‘ حیدر میموریل سکینڈری سکول ساروکی چیمہ کی افشاں بتول نے 980 نمبر لے کر دوسری اور حیدر میموریل سکینڈری سکول ساروکی چیمہ کی ہی تکریم منظور بٹ نے 968 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیصل آباد مں انعم خالق اور عمر جاوید نے 1019نمبر لے کر پہلی‘ ابیھا رائے دوسری اور غنزہ فاروق نے تیسری پوزیشن لی۔ سرگودھا بورڈ میں ارسلان جاوید اول‘ راحیلہ فرحین دوم اور رضا علی سوم رہے۔
میٹرک / نتائج
میٹرک / نتائج