آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، کشمیر ،اسلام آباد سمیت پنجاب، مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے سات بارش کا امکان ہے
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر،جنوبی پنجاب ، سندھ اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گڑھی دوپٹہ میں تیرہ ملی میٹر ہوئی ۔ اس کے علاوہ بدین ، چھور دس ، حیدرآباد سات ، ملتان چھ ، لاڑکانہ، بالاکوٹ، لوئر دیر پانچ ، نواب شاہ چار، کراچی ائرپورٹ اور بھکر تین جبکہ راولاکوٹ ، مظفر آباد اور کراچی مسرور میں دوملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ مشرقی علاقوں بشول کشمیر، پنجاب اور سندھ میں پرسوں تک جاری رہے گا ۔