چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سیلاب سے متاثرہ نوشہرہ اور خوازہ خیلہ کے علاقوں کا دورہ کیا۔
نوشہرہ اور خوازہ خیلہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کوے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کو پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کے متعلق بھی آٓگاہ کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سیلاب زدگان کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کے ہیلی کاپٹرمیں سترہ افراد کو مینگورہ میں محفوظ مقام پربھی پہنچایا گیا۔