اسلام آباد ہائیکورٹ کےججز خط کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ چھ ججز کے خط پر سپریم کورٹ کےججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ، سپریم کورٹ حکومتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دے۔سپریم کورٹ خود ججز کے خط کےمعاملہ پر انکوائری کرے۔استدعا ججز کو دھمکانے اور عدالتی امور میں مداخلت کے ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں حکومت پاکستان اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے ۔سپریم کورٹ میں درخواست لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی۔