گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیس نے چائنیز پراجیکٹ پر چوری کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ A-Qمیٹل نامی چائنیز پراجیکٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا ہے۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمدکرکے سن پاؤ نامی چائینز کے حوالے کر دیا۔