ساہیوال : نوجوان نے بیوی سے جھگڑ کر نہر میںکود کر خود کشی کرلی 

ساہیوال ( نمائندہ نوائے وقت)25سالہ شادی شدہ نوجوان نے بیوی سے جھگڑ نے کے بعد نہر میںکود کر خود کشی کرلی ٗریسکیو1122نے آپریشن شروع کردیا۔چیچہ وطنی کررہائشی 25سالہ نوجوان قیصراپنی بیوی کے ہمراہ سسرالی گھر 82/6-Rسے موٹرسائیکل پر گھرواپس جارہاتھا ۔ کہ راستے میںکسی بات پر بیگم کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوگیا اور نوجوان موٹرسائیکل روک کر بیوی ا ور بچوں کو چھوڑکر اوو ر ہیڈ برج جوگی چوک سے نہر ایل بی ڈی سی میں کو د گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن