پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ڈسکہ کے عوام جیت گئے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں، ووٹ کی عزت ہوئی ـالیکشن کمشن کے تاریخی فیصلے کو سپریم کورٹ نے قائم رکھا، ایسے فیصلوں سے آنے والا ہر الیکشن محفوظ ہوگا ـالحمداللہ، مسلم لیگ (ن) سرخرو ہوئی، 10 اپریل کو ایک بار پھر انشائاللہ فتح شیر کی ہوگی ـپہلے بھی ہم نے الیکشن جیتا تھا، ڈسکہ میں پھر جیتیں گے کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کا پہرہ دیا، پھر دیں گے ـعوام نے اپنے ووٹ کی حفاظت کا تہیہ کرلیا ہے، ہر پولنگ سٹیشن کوووٹ کی حفاظت کا مورچہ بنائیں گے ـہم نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی کیونکہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کرنا جانتی ہے ـمسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی عوام کو دکھوں اور تکالیف سے نجات دلائی تھیں، انشاء االلہ یہ خدمت آئندہ بھی ہم ہی کریں گےـ
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38