وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ درست ڈیٹاکی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ درست ڈیٹاکی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024