گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید 10 کرونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا، ہیلپ لائن 03041112101 پر24 گھنٹے ڈاکٹرز موجود ہیں۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ ہیں،کرونا کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کردار مثالی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ گھروں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے لیے پاکستان کےعوام کی صحت پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ کروناچیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، غریبوں کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرز سے 45 ہزار افراد طبی رہنمائی حاصل کرچکے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024