کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے پہلے نوجوان یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ دوسرے مریضوں کیلئے عطیہ کردیا۔ یحییٰ جعفری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی مل کر کورونا کو ضرور شکست دیں گے۔
عمیر ثناء فاؤنڈیشن میں ڈاکٹر ثاقب انصاری نے یحیٰی جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ یحیٰی جعفری نے پلازمہ عطیہ کیا جو کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کی زندگی بچانے کے کام آئے گا۔ پلازمہ کی زندگی چھ مہینے ہے۔ حکومت اجازت دے گی تو پھر ہم ٹرانسفیوژن شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں دوبارہ پلازمہ دیا جاسکتا ہے۔ کورونا کے 90 فیصد مریضوں کو پلازمہ نہیں لگایا جاتا۔
پریس کانفرنس میں یحیٰ جعفری نے شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت بھی دی۔