کراچی کے علاقے گلبہار میں ایک اور 5 منزلہ عمارت ایک جانب جھک گئی جسے فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے.پولیس، رینجرز اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے نے مذکورہ عمارت کو خالی کرایا۔گلبہار نمبر دو پھول والی گلی میں عمارت کے ایک جانب جھکنے کی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو حکام حرکت میں آگئے اور ایک اور جان لیوا حادثہ ٹل گیا۔گزشتہ رات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے عمارت کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے۔عمارت کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے نے کوئی نوٹس نہیں دیا جبکہ عمارت کے نقشے کی منظوری کا بھی علم نہیں ہے۔77 گز پر قائم 5 منزلہ عمارت میں 9 فلیٹس بنائے گئے ہیں جن میں 6 خاندان آباد تھے جبکہ 3 فلیٹس خالی ہیں۔دوسری جانب عمارت کے بلڈر کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے، جس سے عمارت کے مکینوں نے متعدد بار رابطہ کیا تاہم وہ سامنے نہیں آیا۔متاثرہ مکینوں میں سے کچھ اپنے رشتہ داروں جبکہ کچھ لوگوں نے یونین کونسل کی جانب سے فراہم کردہ جگہوں پر عارضی رہائش اختیار کی ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمارت کو ایک جانب ہیوی جیکس کی مدد سے سہارا دے دیا گیا ہے، عمارت سے سامان نکالنے کا عمل جاری ہے، مکمل طور پر خالی کرنے کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024