فواد چوہدری کا کورونا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے واضح ہدایت کی ہے کہ کورونا کے مریض ویسے ہی علاج صحت اور امید کی توقع رکھتے ہیں جیسے کوئی بھی اور مریض رکھتا ہے،لیکن ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ جیسے کورونا کا مریض کوئی مجرم ہے،زبردستی تنہائی، رسیوں سے باندھنا،مرضی کے اسپتال اور ڈاکٹر سے علاج کی سہولت نہ دینا یہ کیا تماشہ ہے؟۔