ماتحت عدالتوں کے اوقات کار 8سے ساڑھے 3بجے تک مقرر
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما میں ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن سیشن کورٹ لاہور سمیت دیگر اضلاع کے ججوں کو موصول ہو گیا ہے۔ اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن آج سے نافذ العمل ہو گا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما میں پنجاب کی سیشن اور سول عدالتیں صبح 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلی رہیں گی۔ موسم گرما میں جمعہ کے روز ماتحت عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔ ماتحت عدالتوں میں سوموار سے جمعرات کے دوران 1 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔