ایچ نائن کی رمشاکالونی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا کیسز سامنے آنے پر سیل کی گئی ایچ نائن کی رمشاکالونی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رمشا کالونی کا مکمل سروے کیا گیا جبکہ انفرادی طور پر کرونا کے مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔ ہیلتھ ٹیموں کی جانب سے مذکورہ علاقے کو کلیئر قرار دیا گیا ہے جس کے باعث رمشا کالونی کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جا رہا ہے۔