پانی کاذخیرہ زیادہ ،خانپورڈیم انتظامیہ نے مین سپل وے کوکھول دیا
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)خانپورڈیم انتظامیہ نے جھیل کے اندرمسلسل بارشوںکے باعث پانی کا ذ خیرہ بہت زیادہ جمع ہونے کے باعث مین سپل و ے کوکھول دیا،جہاںسے وافرمقدارمیںپانی کے ا خراج کے باعث ہرونالہ،میںطغیانی آگئی ،ہرو نالہ ،سوہالہ خانپور،نین سکھ،گڑھی سیداں،سے گزرتاہو ا ، موضع سالارگاہ داخلی عثمان کھٹڑ،بھلڑتوپ احا طہ، بھو ئی گاڑ،کامرہ،شاہیہ حسن ابدال کے روائیتی راستہ کے ذریعے دریاسندھ کی مین لہرمیںملاپ رکھتا ہے، بھوئی گاڑاورکامرہ کے علاقہ سے ہرونالے کے ذر یعے پانی کے ایک بڑے ریلے کے گذرنے کی وجہ سے ہرونالے کے آس پاس جھگی نشینوںکی بستیا ں ز یرآب آگئیں،جن میںسے چارافرادپانی میںبہہ گئے،تین افرادکوعلاقہ کے لوگوںنے بروقت کوشش کرکے پانی کی موجوںسے بچالیا،جبکہ ایک فردکی ا بھی تک تلاش جاری ہے،جس کاکہیںسراغ نہیںمل رہا،ہرونالے میںآنے والی طغیانی کے باعث بھوئی گاڑکے متصل علاقہ کامرہ کی جڑواںزرعی زمینیںبھی سخت کٹاوکی لپیٹ میںآکرہرونالے کے پانی کی لہر و ںمیںبہہ گئیں،اورکامرہ کے نمبردارخان افسرملک سمیت متعددمالکان اراضی سینکڑوںکنال زرعی رقبہ سے محروم ہوگئے،اس بہت زیادہ اراضی کٹاوکے نتیجہ میںمالکان زرعی اراضی کوسخت مالی نقصان کاسا منا کر ناپڑرہاہے،علاقہ کامرہ اوربھوئی گاڑتحصیل حسن ابدال کی عوام نے ڈپٹی کمشنراٹک سے استدعاء کی ہے کہ وہ ہرونالے میںپیشگی اطلاع کے بغیر چھو ڑ ے جانے والے پانی کے واقعہ کانوٹس لیں ،اور خا نپورڈیم انتظامیہ کے ذمہ دارحکام سے نہ صرف بازپرس کی جائے،بلکہ کامرہ تحصیل حسن ابدال کے متاثرہ مالکان زرعی اراضی کوحکومتی سطح پرہونے وا لے مالی نقصان کامعاوضہ دیاجائے،کیونکہ لاک ڈا و ن کے باعث ہرطبقہ متاثرہورہاہے،جبکہ زراعت کے شعبہ سے وابستہ لوگوںکی بڑی تعداداپنی سالانہ زراعتی پیداوارسے بہت زیادہ امیدیںلگائے ہو ئے ہیں،ایسے حالات میںکامرہ تحصیل حسن ابدال کے مالکان زرعی اراضی پرہرونالے سے پانی کی طغیا نی کے باعث ہونے والے نقصان نے بجلی گراکررکھ دی ہے،سابقہ چیئرمین یونین کونسل گڑھی سکندرسرد ا رساجدزمان خان آف احاطہ سالارگاہ نے بھی مالکان زرعی اراضی کے نقصان کاتخمینہ لگاکرانہیںمعاوضہ اداکرنے کامطالبہ کیاہے۔