ادارے کے انتظامی بورڈ نے نئے دو طرفہ قرضوں کے فریم ورک کی منظوری دیدی: آئی ایم ایف
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ادارے کے انتظامی بورڈ نے نئے دوطرفہ قرضوں کے فریم ورک کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کے قرضہ دینے کی استعدادکارایک ٹریلین ڈالرتک بڑھ جائیگی۔بیان میں کہاگیاہے کہ ان اقدامات کے بعد آئی ایم ایف کے رکن ممالک کوکوروناوائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے قرضوں کی فراہمی ممکن ہوجائے گی۔قرضوں کی فراہمی کاسلسلہ یکم جنوری 2021 ء سے شروع ہوگا۔نئے فریم ورک کا نظام الاوقات تین برسوں پرمحیط ہے جو2023ء میں اختتام پذیرہوگا تاہم اس میں ایک سال کی توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔