کرنل (ر) مسعود اختر شیخ انتقال کر گئے
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)معروف مترجم اور 25 سے زائد کتابوں کے مصنف کرنل (ر) مسعود اختر شیخ طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لئے نصف صدی تک خدمات انجام دیں۔ ترکی کے تقریباً چالیس ادیبوں کے دو سو سے زائد افسانے، نظمیں، ناول اور ڈرامے اُردو، انگریزی اور پنجابی میں ترجمہ کرنے کے علاوہ کئی کہانیاں اور نظمیں اُردو اور پاکستان کی علاقائی زبانوں سے ترکی میں بھی ترجمہ کی ہیں۔