ترجمانوں کے جھوٹ سے حکومت کی نالائقی چھپائی نہیں جا سکتی:پرویز ملک
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بیان کی مذمت اور اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمانوں کے جھوٹ بولنے سے پنجاب حکومت کی مجرمانہ نالائقی اور بے حسی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف اور ہمدردی کی ضرورت ہے نالائق حکمرانوں کی جانب سے بنائی گئی غیر ضروری ٹائیگر فورس کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ،شہباز شریف نے دن رات محنت کر کے قوم کی قسمت سنواری اور قوم کو ڈینگی جیسے موذی اور جان لیوا مچھر سے نجات دلائی یہی وجہ ہے کہ انہیں پنجاب اور پاکستان کے لوگ جانتے ہیں۔ پنجاب میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن نالائق ترجمان جگت بازی میں مصروف ہیں۔ شہباز شریف کے ہر ضلع اور تحصیل میں بنائے ہسپتال آج کورونا کے خلاف جنگ کے مورچے بن چکے ہیں۔