یہ اچھا فیصلہ ہے

مکرمی : ہم نجی تعلیمی اداروں کے آفس کھولنے اور ماہانہ بنیاد پر اپریل اور مئی کی فیس لینے کی اجازت کی بابت سرکاری فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ اس اہم اور دانشمندانہ فیصلے سے نا صرف یہ کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو تنخواہیں دے سکیں گے بلکہ طلبا و طالبات کو سلیبس، نوٹس اور چھٹیوں کا کام کا بھی مسئلہ حل ہوسکے۔ موجودہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر پوری احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے سکولوں کی انتظامیہ احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔( چوہدری عبید اللہ ، صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیوٹ سکولز 03333388118