سٹاک مارکیٹ تیز، 100 انڈیکس میں 273 پوائنٹس اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمسلسل دوسرے روز بدھ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس مزید273.94ائنٹس کے اضافے سے 29505.57پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 59.77فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 47ارب71کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی البتہ کاروباری حجم منگل کی نسبت 12.68فیصد کم رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس273.94ائنٹس کے اضافے سے 29505.57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 47 ارب 71 کروڑ 70لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر 56کھرب 68ارب 65کروڑ79لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم19کروڑ37لاکھ11ہزار شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں2کروڑ81لاکھ53ہزار شیئرز کم ہے ۔