محکمہ ڈاک اور پوسٹ آفس کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کا فیصلہ
لاہور (پ ر) کرونا وائرس کی وباء کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ڈاک اور پوسٹ آفس کے ریٹائرڈ ملازمین پنشنرز جنہوں نے فروری 2020ء کو پنشن وصول کی انہیں ایڈوانس پنشن ان کے گھروں پر جاکر دینے کافیصلہ کیا ہے اس حوالے سے لاہور قصور اور اوکاڑہ میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔ اور پنشن کی ادائیگی کا عمل شروع ہو چکا ہے جن کی کارکردگی کا جائزہ خالد جاوید پوسٹ ماسٹر جنرل سنٹرل پنجاب سرکل لاہور مسلسل لے رہے ہیں۔